پاک بحریہ، کموڈور محمد سلیم کی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی

August 04, 2020

پاکستان نیوی کے کموڈور محمد سلیم کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کر دی گئی ہے ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئرایڈمرل محمد سلیم نے 1991ء میں پاک بحریہ کی آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا، ریئر ایڈمرل محمد سلیم پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل محمد سلیم پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔