پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 293 پوائنٹس کی کمی

August 04, 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار کا منفی دن رہا۔ 100 انڈیکس 293 پوائنٹس کم ہوکر 39 ہزار 577 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس 462 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 334 تک گیا۔

یہ انڈیکس کی رواں سال فروری کے بعد بلند ترین سطح تھی۔ تاہم کاروبارکے اختتام تک یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔

حصص بازار میں آج 59 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 26 ارب روپے رہی۔

کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 63 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 326 ارب روپے ہوگئی ہے۔