خاتون اور دو سالہ بچہ اغوا، تین افراد کے خلاف مقدمہ درج

August 06, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) صدر جلالپور پولیس کو مدثر علی نے بتایا کہ ملزم ندیم اقبال میرا سابقہ ڈرائیور اپنی ہمشیرہ رابعہ بی بی اور صغیر کے ہمراہ میرے گھر آئے، رابعہ بی بی چائے بنانے کی غرض سے عورتوں کا ہاتھ بٹانے کے لئے کچن میں چلی گئی جس نے چپکے سے چائے میں نشہ آور گولیاں ملادیں، جس کو پیتے ہی اہل خانہ بے ہوش ہوگیا، ملزم گھر سے نقدی و طلائی زیورات مالیت 9لاکھ 48ہزار 300روپے چوری کرلیے اور میری بیوی فرحانہ بی بی میرے دوسالہ بیٹے صائم علی کو اغوا کرکے لےگئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔