کالعدم تنظیموں میں جان ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ،آغا حامد موسوی

August 06, 2020

پشاور(نیوزڈیسک)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ ضرب عضب کی کچلی کالعدم تنظیموں میں جان ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے پاکستان کی بنیادوں میں ہمارا لہو شامل ہے بیرونی پیسے پر پلنے والوں کی ہر پیشقدمی پر نگاہ رکھے ہیں قومی یکجہتی اور امن کو داؤ پر نہیں لگنے دیں گے ، کانگرسی فکر کے ورثہ دارپاکستان کے تصور پر حملہ آور ہیں قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پیروکار جاگیں پاکستان کے جھنڈے جلانے والوں کو وطن عزیز کی بنیادیں کبھی نہیں اکھاڑنے دیں گے،شیعہ سنی لڑائی کے خواہشمندایک بار پھر ناکام ہوں گے، خارجی فکر کا حال نہروان سے بھی بدترہوگا۔ پوری قوم 5اگست کو کشمیریوںسے ہم آواز ہو کرصدائے احتجاج سے امن عالم کے نام نہاد ٹھیکیداروں کے دروبام ہلا دے ۔