یوم استحصال کشمیر کی آزادی کیلئے ریفرنڈم ثابت ہوا، ضیاء عباس

August 07, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے منایاگیا یوم استحصال کشمیر کی آزادی کے لئے ریفرنڈم ثابت ہوا ہے، پوری دنیا کو اب اس اہم ترین انسانی مسئلے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، بھارت کو اب کشمیر سے نکلنا ہوگا اور ان کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق آزادی دینا ہوگی، پاکستان نے ایک بار پھر کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پر اس مسئلے کو دوبارہ سے توجہ کا مرکز بنادیا،مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہونا اہم تبدیلی ہے۔