جیولر محمداسماعیل کاکڑ کے قاتلوں کو گرفتارکیاجائے‘ جمعیت ن

August 07, 2020

کوئٹہ( این این آئی) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی صوبائی کنونیئرمفتی شفیع الدین صوبائی ڈپٹی کنونیئرعبیداللہ حقانی مرکزی معاون کنونیئرحاجی حیات اللہ کاکڑ حاجی محمداسلم ترین ودیگرنے کہاہے کہ حکومت شہید جیولرمحمد اسماعیل کاکڑ کے قاتلوں کی جلد گرفتاری یقینی بنائے حکومت جرائم کو کنٹرول کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے صوبائی دارالحکومت کے وسط میں ڈاکو تاجر کوقتل کرکے فرار ہوجاتے ہیں جنہیں گرفتارکرنے والاکوئی نہیں رہنمائوں نے کہاکہ ایسامحسوس ہورہاہے کہ حکومت اورانتظامیہ جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بے بس ہوچکی ہے جس سے عوام‘ تاجروں اورصنعت کاروں میں خوف پھیلاہوا ہے ڈاکو سرعام لوٹ مار کرتے ہیں اورمزاحمت پر شہریوں کو بلاخوف مارڈالتے ہیں صوبے میں بدامنی کے واقعات اورملزمان کی عدم گرفتاری حکومتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کے مترادف ہے ۔