پرائیویٹ سکولز:آن لائن پروفائل تیار کرنے کیلئے ڈیٹا انٹری کا آغاز

August 07, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر میں پرائیویٹ سکولوں کاآن لائن پروفائل تیار کرنے کیلئے ڈیٹا انٹری کا آغاز کردیا گیاآن لائن پروفائل کی تیاری کیلئے پرائیویٹ سکولوں کو 17 اگست کی ڈیڈ لائن دے دی گئی،ڈیٹا انٹری نہ کرنے والے سکولوں کو غیر رجسٹرڈ تصور کیا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق صوبہ بھر میں پرائیویٹ سکولوں کا آن لائن پروفائل تیار کرنے کیلئے ڈیٹا انٹری کا آغاز کردیا گیا ہے۔تمام پرائیویٹ سکولز " پرائیوٹ ایجوکیشن رجسٹریشن اینڈ انفارمیشن سسٹم" پر ڈیٹا انٹری کریں گے۔آن لائن پروفائل کی تیاری کیلئے سکولوں کو17 اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ڈیٹا انٹری نہ کرنیوالے پرائیویٹ سکولوں کو غیر رجسٹرڈ تصور کیا جائے گا۔ " پرائیوٹ ایجوکیشن رجسٹریشن اینڈ انفارمیشن سسٹم" پی آئی ٹی بی کے تعاون سے تشکیل دیا گیا ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں ویب سائٹ پر پہلے سے رجسٹرڈ سکولوں کا پروفائل تیار کیا جائےگا۔پروفائل بنانے کے بعد پرائیویٹ سکولز رجسٹریشن کیلئے آن لائن بھی اپلائی کرسکیں گے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رجسٹریشن کا عمل آن لائن ہونے سےپرائیویٹ سکولز مالکان کی شکایت کا ازالہ ممکن ہوسکے گا۔