برطانوی وزیر اعظم کا یکم ستمبر سے اسکول کھولنے کا عندیہ

August 07, 2020

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یکم ستمبر سے اسکول کھولنے کا ارادہ ظاہر کر دیا، برطا نیہ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار سے زیادہ ہو گئی جبکہ 46 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

ادھر امریکا میں کورونا متاثرین 50 لاکھ اور بھارت میں 20 لاکھ سے تجاوز کر گئے۔

مہلک وائرس دنیا کے 7 لاکھ 16 ہزار لوگوں کی جانیں لے گیا۔ دنیا بھر میں 1 کروڑ 92 لاکھ کورونا مریضوں میں سے 1 کروڑ 23 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔