کے الیکٹرک کا کرنٹ سے اموات پر اظہارِ افسوس

August 08, 2020

حادثات کا تعلق کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر سے نہیں ہے،ترجمان کے الیکٹرک

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے حالیہ بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرنٹ لگنے کے واقعات کنڈوں کے استعمال کی وجہ سے پیش آئے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کسی حادثے کا تعلق کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر سے نہیں ہے، کرنٹ لگنے کے واقعات گھروں کی اندرونی ناقص وائرنگ سے پیش آئے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ حادثات غیر قانونی کنڈوں اور برقی آلات کے غیر محفوظ استعمال سے پیش آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

کے الیکٹرک کی وجہ سے عوام تکلیف میں مبتلا، کارروائی کی جائے، متحدہ

وواضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 2 روز کی بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔