• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کی وجہ سے عوام تکلیف میں مبتلا، کارروائی کی جائے، متحدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں، بجلی کے تعطل اور مختلف علاقوں میں 12,12گھنٹے گزر جانے کے باوجود بجلی کی عدم فراہمی پر اپنے غم و غصے اورردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے حسب روایت عوام کو اذیت میں مبتلا رکھا اور تار گرنے سے ایک بچے کی ہلاکت ہوئی، جب کہ بجلی کی فراہمی اب تک متعدد علاقوں میں بحال نہیں ہوئی ہے۔ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے خلاف بھرپور کارروائی کی ضرورت ہے جو عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام نظر آتا ہے۔ انہوں نے بارشوں کے دوران 6افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دیا جائے۔

تازہ ترین