کولمبیا میں کسان نے 4.2 کلو وزنی دیوہیکل آم اُگا لیا

August 09, 2020

کولمبیا میں کسان نے 4.2 کلو وزنی دیوہیکل آم اُگا لیا

گرم موسم میں میٹھے رسیلے آم یوں تو سب ہی کو اچھے لگتے ہیں لیکن پھلوں کا بادشاہ آم وہ بھی اتنا بڑا شاید ہی آپ نے دیکھا ہو۔

کولمبیا میں ایک شخص نے دیوہیکل آم اُگا کر دیکھنے والوں بھی حیران کردیا ہے۔ کولمبیا کے ٹاؤن Guayata سے تعلق رکھنے والے German Orlando Novoa Herrera نامی شخص نے اپنے کھیت میں ایک یا دو کلو کا نہیں بلکہ4.2 کلو وزنی دیوہیکل آم اُگا نے کی ٹھانی اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا اور یوں دنیا کا سب سے برا آم اُگا لیا۔

کولمبین کسان کے اس آم کو گنیز بک میں رجسٹر کرنے کی درخواست دے دی گئی ہے اور تصدیق کے بعد آم کو اہل علاقہ میں بانٹا جائے گا۔