اورنگی ،گھر سے ایک شخص کی لاش ملی

August 10, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اقبال مارکیٹ تھانے کی حدوداورنگی ٹاون سیکٹر11 بلاک ون خلیلیہ مسجد کے قریب واقع گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش عباسی اسپتال منتقل کی ،جہاں اس کی شناخت 32 سالہ بلال ولد رفیق کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق وجہ موت فوری معلوم نہیں ہوسکی ہے۔