قانون کے مطابق مئیر کراچی کو فنڈ دیتے ہیں، سعید غنی

August 10, 2020

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ قانون اور اختیارات کے مطابق مئیر کراچی کو فنڈ دیتے ہیں، اگر مئیر مطمئن نہیں ہیں تو قانون تبدیل کرنا پڑے گا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ جتنے وسائل ہیں اس کے مطابق کام کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ہم سے خوش ہیں اسی لیے ہمیں ووٹ دیتے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ آج کی صورتحال کورونا کے حوالے سے بہتر ہے، حالات مزید بہتر ہوجاتے ہیں تو15 ستمبر کو اسکول کھول دیں گے۔