آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

August 10, 2020


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

آرمی چیف کے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے آئی ایس آئی کی کارکردگی کو بڑھانے کے اقدامات کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یہ اقدامات ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کو یقینی بنانے کے لیے ہیں۔