فرانس کی فیونا فیرو نے لیڈیز اوپن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

August 10, 2020

فرانس کی فیونا فیرو نے لیڈیز اوپن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی، کورونا وائرس کے باعث پانچ ماہ بعد ڈبلیو ٹی اے ٹور کا یہ پہلا ایونٹ ہے۔

کورونا وائرس کے باعث معطل ٹینس کی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئیں۔

اٹلی میں پانچ ماہ بعد ڈبلیوٹی اے کا پہلا آفیشل ایونٹ منعقد کیا گیا۔

لیڈیز اوپن کے فائنل میں فرانس کی 23 سالہ فیونا فیرو نے نمبر چار سیڈ ایسٹونیا کی انیٹ کونٹاویٹ کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ، دو اور سات، پانچ سے اپ سیٹ شکست دے کر کیریئر کا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا۔