چمن دھماکہ پشتون وطن کے حالات خراب کرنے کی سازش ہے، نیشنل لائرز فورم

August 11, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نیشنل لائرز فورم کے صدر و اے این پی کے مرکزی رہنماء ارباب غلام ایڈووکیٹ نے چمن بم دھماکے میں اس میں بے گناہ لوگوں کی شہادت اور زخمی ہونے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پشتونوں کا خون بہایا جارہا ہے اور پشتون وطن میں ایک عرصے سے کشت و خون کا یہ سلسلہ جاری ہے چمن واقعے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایک بار پھر پشتون وطن میں حالات خراب کرنے کا منصوبہ تیار کیا جاچکا ہے لیکن اے این پی ان سازشوں کو عوامی سے ناکام بنا دیگی ۔