ڈاکٹرافضل جاوید ورلڈ سائکیٹری ایسوسی ایشن کے صدرمنتخب

August 12, 2020

لاہور ( جنرل رپورٹر) رائل کالج آف سائکیٹری نے ایگزیکٹو ممبر فاؤنٹین ہاؤس ڈاکٹر افضل جاوید کو انکی خدمات کے اعتراف میں ورلڈ سائکیٹری ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کر لیا ہے. پاکستانی ماہر نفسیات ڈاکٹر افضل جاوید کو دوسری بار اس اعلی عہدے پر منتخب کیا گیا ہے۔