پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کاہسپتالوں اور لیبارٹیز کوڈینگی مریضو ں کے علاج کیلئے مراسلہ

August 12, 2020

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینگی کے مریضوں کوعلاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کر نے کے لیے صوبہ کی تمام میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز،ٹیچنگ ہسپتالوں کے پرنسپلز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیزکے چیف ایگزیکٹو آفیسرز اور نجی ہسپتالوں ولیبارٹریوں کی انتظامیہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے ۔ اجلاس کی صدارت چیئرپرسن بورڈ آف کمیشنرز پروفیسر ڈاکٹر عطیہ مبارک خالد نے کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کمیشن ڈاکٹر شعیب خان نےمختلف اقدامات پربریفنگ دی ۔