پاکستان ہمارے اسلاف وآبائواجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے، سنی تحریک

August 12, 2020

لاہور ( وقائع نگار خصوصی)پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر سردار محمد طا ہر ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان بزرگوں کی امانت اور ہمارے اسلاف وآباؤاجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے، یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائیں گے، یوم آزادی پر جلسے،جلوس ریلیاں اور کیک کٹنگ کی تقریبات منعقد کی جائینگی۔