حضرت محمد ﷺکے نام کے ساتھ’خاتم النبین‘ لازمی لکھنے کی قرارداد منظور

August 12, 2020

قومی اسمبلی نے متفقہ طور پرنصابی کتب میں بھی نبی آخرالزماں ﷺکے نام کے ساتھ لفظ خاتم النبین ﷺ لازمی لکھنے کی قرارداد منظور کرلی۔

پہلےمنظور کی گئی قرارداد میں صرف سرکاری کتابوں میں لفظ خاتم النبین ﷺلکھنے کا کہا گیا تھا تاہم آج کی متفقہ قرارداد میں غیر سرکاری کتابوں میں بھی لفظ خاتم النبین ﷺ لکھا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں سرکاری ،غیرسرکاری دستاویزات میں اسم محمد کے ساتھ لفظ خاتمن النبین لازمی لکھنے کی قراردار وزیرِمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی تھی۔

علی محمد خان کی پیش کردہ قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔