صوبہ بھر میں ایپکاکے احتجاجی مظاہرے

August 13, 2020

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ایپکا کے زیر اہتمام صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ لاہور میں مظاہرین سے خطاب کے دوران مرکزی صدر ایپکا حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا کہ تمام ملازمین کو تخفظ روزگار کی ضمانت فراہم کی جائے۔ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد 60 سال سے 55 سال کرنے ، سالانہ انکریمنٹ ختم کرنے اورپنشن اور گریجویٹی کے خاتمے جیسے اقدامات کا خاتمہ کیا جائے۔