چیمپئنز لیگ: جرمن کلب لیپزگ نے پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنالی

August 14, 2020

جرمن کلب لیپزگ نے پہلی بار چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، لیپزگ نے کوارٹر فائنل میں اسپینش کلب ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی، لیپزگ کا مقابلہ سیمی فائنل میں پی ایس جی سے ہوگا۔

چیمپیئز لیگ کا دوسرا کوارٹرفائنل انہتائی سنسنی خیز رہا، اسپنیشن کلب ایٹلیٹیکو میڈرڈ اور جرمن کلب لیپزگ کے کھلاڑیوں ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے ، کھیل کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، دوسرے ہاف میں لیپزگ کے ڈینی اولمو کے شاندار گول نے ٹیم کو برتری دلادی۔

ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے جوفلیکس نے 21 منٹ بعد گول برابر کردیا۔

کھیل کے آخری لمحات میں ٹائلر ایڈمز کے فیصلہ کن گول نے جرمن کلب لیپزگ کو پہلی بار چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچادیا۔

چیمپئنزلیگ کے سیمی فائنل میں لیپزگ کا مقابلہ فرنچ کلب پی ایس جی سے ہوگا۔