ماں نے دو بچیاں قتل کر دیںسی پی او نے رپورٹ طلب کر لی

August 15, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ مندرہ کے علا قے ڈھوک علی اکبر میں ماں نےدو معصوم بچیوں کی جان لے لی۔ سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی۔ مقتولین میں دو بچیاں 4سالہ علشبہ جبکہ 2سالہ عائشہ شامل ہیں ،پولیس ا بتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر ماں نے بچیوں کو قتل کرنے کے بعد خود تیزاب پی لیا ، جس کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔