لاہور آرٹس کونسل میں ثقافتی پروگرام

August 15, 2020

لاہور (شوبز رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں 73ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر شاندار ثقافتی پروگرام منعقد ہوا۔ ڈیرہ غازی خان سے آئے ثقافتی طائفہ نے نُرسُر پیش کیا سرگودھا سے آئے وفد نے جھومر رقص پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لیے۔تقریب میں آزاد کشمیر ، گلگت بلدستان سمیت ملک بھر کا ثقافتی حسن اجاگر کیا گیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نےخصوصی طور پر شرکت کی ۔