ڈکیتی و چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں، مزاحمت پر دو افراد زخمی

August 15, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) نامعلوم ڈاکو اور چور شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان لوٹ کر فرار،مزاحمت دو افراد زخمی ہو گئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے میں ایک ڈاکو مہر شاہد اور اسکی بیوی سے 4 لاکھ 51ہزار کی نقدی،سونا موبائل لوٹ لے گیا، تھانہ کوتوالی شمس آباد محمد عامر کے گودام سے ملزمان پانچ موبائل و نقدی مالیت2لاکھ لے گئے مزاحمت پر ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے فاطمہ ٹاون ذیشان سے موٹرسائیکل و گھڑی چھین لےگئے، تھانہ بستی ملوک لاڑ محمد خلیل کی دکان سے ڈاکو 1لاکھ50ہزار لوٹ لے گئے،تھانہ چہلیک رفاہ عام سکول سے ابوبکر سے موبائل مالیت46ہزار، تھانہ مظفر آباد بستی درکھان محمد پرویز کی دکان سے موبائل اسسریز مالیت22ہزار، شیر شاہ روڑ شاہد اقبال ، بستی شورکوٹ محمد عادل ، تھانہ کوتوالی کے علاقے پرانا بکر منڈی محمد آصف کی موٹرسائیکلیں، تھانہ نیوملتان ایس بلاک میں غلام مرتضی کی کار مالیت6لاکھ، تھانہ قطب پور کے علاقے غریب آباد محمد عمران کےگھر سے نقدی 1لاکھ30ہزار سمیت دوتولہ سونا،آٹھ تولہ چاندی ، تھانہ ممتازآباد کے علاقے حیدر پورہ سجاد حسین کی موٹرسائیکل ، فضل ماڈل سکندر علی کےگھر سے نقدی و سونا مالیت95 ہزار، تھانہ شاہ شمس کے علاقے سومورانا بستی محمد سجاد کےگھر سے نقدی و سونا مالیت1لاکھ 28ہزارجبکہ تھانہ کوتوالی کے علاقے مچھلی منڈی محمد محسن کی موٹرسائیکل چوری ہو گئے۔ تھانہ مظفر آباد کڈنی سنٹر محمد زاہد سے دو مسلح ڈاکو 50ہزار دوموبائل لے گئے،تھانہ شاہ شمس سوئی گیس روڑ محمد احمد سے 10ہزار و موبائل،تھانہ مظفر آباد موضع ترگڑ محمد حنیف کے گھر سے 1لاکھ 20ہزار، دوتولہ طلائی زیورات، تھانہ الپہ موضع صحیح چاون غلام عباس کے گھر سے ڈاکو 4لاکھ ،چھے تولہ زیورات کی ڈکیتی ہوئی۔