سوات میں اسکول کھولنے پر اساتذہ گرفتار

August 15, 2020

سوات میں اسکول کھولنے پر اساتذہ گرفتار

سوات اور چارسدہ میں نجی تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے، چارسدہ میں تدریسی عمل جاری جبکہ سوات میں اساتذہ کو 15 ستمبر سے قبل اسکول کھولنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

چارسدہ میں پہلے روز اسکول میں طالبعلموں کی حاضری معمول سے کم رہی، نجی تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے ۔

زرائع کے مطابق چارسدہ کے اسکولوں میں معمول کے مطابق تدریس کا عمل جاری ہے ، ماسک، سنیٹائزر ، سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے ، پہلے دن طلباء کی حاضری معمول سے کم رہی۔

صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن احمد شاہ نے بتایا کہ سوات میں اساتذہ کوگرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) سوات کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر سے پہلے کسی اسکول کو کھولنے کی اجازت نہیں دی ،خلاف ورزی کرنے والے اداروں کی رجسٹریشن منسوخ ہوگی۔