پولیو کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے، علی محمد خان

August 17, 2020

وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا ہے کہ پولیو کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے، رجحان کم ہورہا ہے، پانچ ماہ تک ایمیونائزیشن کی مہم نہیں چل سکی۔

سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ اب مہم کا دوبارہ آغاز ہو چکا ہے۔ 65 کیسز میں سے 22 کے پی اور 21 سندھ سے رپورٹ ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ بابر بن عطا کو کرپٹ کہا گیا، انہیں قائمہ کمیٹی بلا سکتی ہے۔ انکوائری پارلیمنٹ کی نگرانی میں کی جائے۔ پولیو کے خاتمے کے لیے عائشہ رضا فاروق نے اچھا کام کیا۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ ایسا نہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو کیسز بڑھنا شروع ہوگئے۔ ہو سکتا ہے کہ 2017 میں کچھ ہوا ہو۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی بیماری آئے اور وہ دنوں میں بڑھ جائے۔ ہماری کارکردگی پر سوال ضرور اٹھائیں لیکن نیت پر نہیں۔

انھوں نے کہا کہ کورونا کیسز کم ہوئے ہیں، عمران خان کو کریڈٹ دے دیں۔