لاہور: چالانوں کی سنچری کرنے والا رکشہ پکڑا گیا

August 17, 2020

لاہور میں چالانوں کی سنچری مکمل کرنے والا رکشہ آخری ٹریفک پولیس کی گرفت میں آگیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پکڑے جانے والے رکشے کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 100 الیکٹرانک چالان ہوئے۔

ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹریفک وارڈن نے وطین چوک ڈیفنس میں ایک رکشے کو روک کر چیک کیا تو اس کے خلاف 100 ای چالان تھے، جو مختلف اوقات میں سیف سٹی کے کیمروں سے کیے گئے۔

ترجمان کےمطابق 100 چالانوں کے نادہندہ رکشے کے کاغذات قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔