عمر اکمل کی سزا میں کمی کیخلاف کھیلوں کی عالمی عدالت میں اپیل

August 19, 2020

عمر اکمل کی سزا میں کمی کیخلاف کھیلوں کی عالمی عدالت میں اپیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کے خلاف باضابطہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کردی ہے ۔ اس کے بعد امکان ہے کہ عمر اکمل کی تین سالہ سزا میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ پی ایس ایل 2020 سے قبل بکیز کے رابطوں سے متعلق بروقت آگاہ نہ کرنے پر عمراکمل کو 18 ماہ کی سزا کا سامنا ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اخراجات کم رکھنے کے لیے درخواست کی ہے کہ تین کی بجائے ایک رکنی بنچ ہی اس کیس کو سن لے۔