غفلت پر سابق ایس ایچ او گرفتار

August 19, 2020

سابق ایس ایچ او تھانہ گگو ارشد عباس کو غفلت اور لاپرواہی پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے، ان کے خلاف مقدمہ ڈی ایس پی بورے والا شمس الدین خان کی مدعیت میں پولیس آرڈر 2002 کی دفعہ 155/C کےتحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ سابق ایس ایچ او ارشد عباس کی تھانہ گگو منڈی مین تعیناتی کے دوران نواحی گاؤں 239 ای بی میں لڑائی کے دوران قتل پر درج کیا گیا جہاں زمین کے تنازعہ پر جٹ گروپ کی فائرنگ سے واہلہ گروپ کا ایک شخص افضال واہلہ مبینہ طور پر قتل ہو گیا تھا۔

اس واقع کا مقدمہ قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت سابق ایم این اے نذیراحمد جٹ اور اس کے بھتیجے سابق ایم این اے اصغرعلی جٹ و دیگر ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

سابق ایس ایچ او پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اس تنازعہ پر سُستی کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سنگین واقعہ پیش آیا۔