وزیر صحت سندھ کی پرائمری، مڈل اسکول کھولنے کی مخالفت

August 19, 2020

وزیر صحت سندھ کی پرائمری، مڈل اسکول کھولنے کی مخالفت

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کورونا کے خاتمے تک پرائمری اور مڈل اسکول کھولنے کی مخالفت کردی۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ جونیئر کلاسز کے لئے اسکول کھولنے سے کورونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر آنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب تک کورونا ختم نہیں ہو جاتا اس وقت تک چھوٹے بچوں کو گھروں پر آن لائن کلاسز کے ذریعے تعلیم دی جائے۔

عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا سے چھٹکارا پائے بغیر جلد بازی میں فیصلے نہ کئے جائیں، صرف میٹرک، انٹر اور جامعات کو ایس او پیز کے تحت کھولا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا 14 سال سے بڑے اسٹوڈنٹس کو سمجھایا جا سکتا ہے، چھوٹے بچوں کو سوشلائز کرنے سے کیسے روک سکتے ہیں ؟ چھوٹے بچے اپنا ناک، منہ اور آنکھیں بار بار چھوتے ہیں، اس طرح بچے اپنے گھر والوں کو بھی متاثر کرسکتے ہیں۔