متعدد ممالک میں Gmail کی بندش

August 20, 2020

دنیا کے متعدد ممالک کو جی میل، گوگل ڈرائیو اور گوگل میٹ کی بندش کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل کی سروسز استعمال کرنے والے ہزاروں صارفین کو گوگل اکاؤنٹس کی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس میں بھارت، امریکا، آسٹرالیا، جاپان اور ملیشیا کے صارفین کی تعداد زیادہ ہے۔

گوگل کی جانب سے گوگل کی سروسز کی بندش کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

گوگل کی جانب سے مزید کہا گیا ہے 20 اگست 2020 یعنی آج کے ہی دن صارفین کو گوگل سروسز کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا ۔

گوگل سروسز کی بندش پر انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے میمز بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔