دکی میں فائرنگ، SHO زخمی

August 21, 2020

بلوچستان کے ضلع دکی میں فائرنگ سے علاقہ ایس ایچ او زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق فائرنگ دورانِ گشت کی گئی۔

ایس پی دکی شیرعلی نے بتایا کہ ایس ایچ او ظفر عباس پر ناصر آباد روڈ پر مشکوک موٹرسائیکل سوار کو روکنے کوشش کے دوران کی فائرنگ گئی۔

فائرنگ سے ایس ایچ او ظفر عباس زخمی ہوگئے، جنہیں 3 گولیاں لگی ہیں۔

زخمی ایس ایچ او کو دکی اسپتال میں طبی امداد دے کر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: بنوں میں ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید

فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کی شناخت عنایت اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔