افغانستان سے بھتے کی کالز آرہی ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا

August 22, 2020

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ثناء اللہ عباسی نے کہا ہے کہ افغانستان سے بھتے کی کالز آرہی ہیں، جن کے ساتھیوں کو گرفتار یا کیفرکردار تک پہنچایا جا رہا ہے۔ بھتے سے متعلق کالز کے ایشو کو وزارت خارجہ کے ذریعے ایف اے ٹی ایف میں اٹھا رہے ہیں۔

جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ بھتے کی کالز کرنے والے کے سہولت کار کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام عناصر تک پہنچنے کی کوشش کریں گے جو پاکستان سے افغانستان میں اس حوالے سے سہولت کار ہیں۔