تعمیر انسانیت (مضامین، افسانے، نظمیں)

August 30, 2020

مصنّفہ: قیصرجہاں

صفحات165،قیمت 300 روپے

ناشر: ثنا پبلی کیشنز،اسلام آباد۔

قیصرجہاں نے درس و تدریس میں وقت گزارا۔ گریجویشن تک ڈھاکا میں اور اُس کے بعد کراچی میں تعلیم مکمل کی۔ اب ملازمت سے سبک دوشی کے بعد مطالعے میں وقت بسر کرتی ہیں۔ قبل ازیں، وہ ’’رنگ برنگی زندگی‘‘ کے عنوان سے بچّوں کے لیے کہانیوں کا ایک مجموعہ مرتّب کرچُکی ہیں اور اب ’’تعمیر انسانیت‘‘ میں افسانے، مضامین اور نظمیں پیش کی ہیں۔

مضامین چھوٹے چھوٹے اور اصلاحی رنگ میں تحریر کیے گئے ہیں۔ اندازِ بیاں سادہ اور دِل نشیں ہے۔ کتاب میں پیش کی جانے والی زیادہ تر تحریریں مختلف رسائل و جرائد میں شایع ہو چُکی ہیں۔