کراچی: سب سےزیادہ بارش گلشنِ حدید میں ریکارڈ

August 25, 2020


محکمۂ موسمیات نے کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں 105 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، لانڈھی میں 45 اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ جناح ٹرمینل پر 11اعشاریہ 4ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 4 اعشاریہ 2، ناظم آباد میں 2، سرجانی ٹاؤن میں 2 اعشاریہ 6، یونیورسٹی روڈ پر 8 اعشاریہ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی، کورنگی کاز وے اور لسبیلہ چوک ٹریفک کیلئے بند

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں 10 اعشاریہ 1 ملی میٹر جبکہ فیصل بیس پر 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔