محرم میں کووڈ 19 ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، راجہ بشارت

August 26, 2020

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کیلئے کابینہ کمیٹی نے انتظامیہ کے ساتھ مل کرسیکیورٹی پلان ترتیب دئیے ہیں،کووڈ 19 ایس او پیزپرعمل درآمد یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔

راجہ بشارت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پر مبنی مواد پرسخت کارروائی کا حکم دیا ہے، سوشل میڈیا پر اب تک 203 شکایات ملیں جن کیخلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9ویں اور 10 ویں محرم کوموٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی،جہاں ضرورت پڑی، رینجرز اور فوج کو بھی بلایا جا سکتا ہے۔