جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

May 18, 2024

جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 مئی سے 25 مئی تک ملک سے باہر ہوں گے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج آذربائیجان جا رہے ہیں، جہاں وہ ای سی او ممالک کی چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔