پیٹرول 7، ڈیزل 8 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش

August 29, 2020

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 7 اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تجویز دی ہوئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی گئی ہے، جس پر حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔