لنکا پریمیئر لیگ، ندیم عمر نے گال گلیڈی ایٹرز ٹیم خرید لی

September 03, 2020

لنکا پریمیئر لیگ، ندیم عمر نے گال گلیڈی ایٹرز ٹیم خرید لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لنکا پریمئر لیگ اس سال نومبرمیں کھیلی جائے گی جس میں ایک ٹیم کی پاکستانی ملکیت بھی ہوگی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے گال گلیڈی ایٹرز ٹیم خرید لی ہے۔ سابق کپتان سرفراز احمد سینٹر ل کنٹریکٹ یافتہ ہیں، ان کی شرکت دستیابی پر منحصر ہےکہ وہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرتے ہیں یا نہیں۔ بدھ کی شام کراچی میں ندیم عمر نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ پریمئر لیگ سری لنکا کے تین وینیوز پر 14 نومبر سے چھ دسمبر تک کھیلی جائے گی ۔گال گلیڈی ایٹرز میں معین خان ہی کوچنگ کریں گے لنکا پریمئر لیگ میں پاکستان کے سفیر بن کر شریک ہوں گے۔