شاہد آفریدی گال گلیڈی ایٹر کا حصہ بننے پر خوش

September 04, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان شاہدآفریدی نے کہا ہے کہ گال گلیڈی ایٹر کا حصہ بننے پر خوش ‏ ہوں۔ ندیم عمر کو لنکا پریمئیر لیگ میں فرنچائز لینے پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ ندیم عمر پاکستان سے ایل پی ایل میں کسی فرنچائز کے پہلے مالک ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خان آفریدی ملتان سلطانز کی جانب سے پاکستان سپر لیگ فائیو کے بقیہ میچ کھیلنے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے کچھ میچ مس کریں گے۔ پی ایس ایل فائیو کی طرح لنکا پریمیئر لیگ کے میچ بھی14نومبر کو شروع ہوں گے۔