چین میں خوفناک ٹریفک حادثہ

September 04, 2020


چین میں ایک تیز رفتار مسافر کوچ فٹ پاتھ پر لگے مضبوط جنگلے سے خوفناک انداز سے ٹکرائی لیکن خوش قسمتی سے ڈرائیور گاڑی سے گر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انتہائی تیز رفتار کوچ ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی، اور زور دار طریقے سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے سے پہلے ڈرائیور نے بریک لگانے کی کوشش کی لیکن وہ پھسلتی ہوئی کوچ کے ٹکرانے سے پہلے گاڑی سے گرگیا۔

حادثے میں مذکورہ ڈرائیور اور کوچ کے آٹھ مسافروں کو چوٹیں آئیں۔

حادثے کے بعد معجزانہ طور پر ڈرائیور خود سے اٹھنے میں کامیاب ہوگیا اور جب وہ آہستہ آہستہ چلتا ہوا فٹ پاتھ پر کھڑا ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔