لاہور: نومولود بچی بازیاب، اغوا کار میاں بیوی گرفتار

September 04, 2020

لاہور میں بھاٹی گیٹ انویسٹی گیشن پولیس نے نومولود مغوی بچی کو بازیاب کرکے دو ملزمان ایک عورت اور اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم طیب علی اور اس کی بیوی ارینہ نے چند دن پہلے اپنی ہمسائی خاتون کی 6 دن کی نومولود بچی کو گھر میں گھس کر اغواء کیا اور شیخوپورہ جا کر رہائشی پذیر ہو گئے۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا اور بچی کو بحفاظت بازیاب کر کے میاں بیوی کو گرفتارکر لیا۔

ملزمان میاں بیوی نے اعتراف کیا کہ وہ بے اولاد تھے، اس لئے بچی کو اغواء کیا، پولیس نے بچی ورثاء کے حوالے کر دی۔