ہیری اور میگھن نیٹ فلیکس کے ساتھ شوکریں گے

September 05, 2020

لندن (پی اے) ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کا نیٹ فلیکس کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت وہ نیٹ فلیکس کے ساتھ مل کر مختلف پروگرام کریں گے جن میں سے بعض میں وہ خود بھی پیش ہوں گے۔ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے معاہدے کے بعد بتایا کہ ہماری توجہ ایسا مواد تیار کرنے ہوگی جس سے لوگوں کو نہ صرف معلومات حاصل ہوسکیں یعنی ان کی معلومات میں اضافہ ہوسکے بلکہ جس سے لوگوں میں امید بھی پیداہو۔ نئے والدین کی حیثیت سے لوگوں کومتاثر کرنے والے فیملی پروگرام کرنا ہمارے لئے بہت اہم ہے ،نیٹ فلیکس کے سربراہ ٹیڈ سارانڈوس نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ شاہی جوڑے نے اس کمپنی کو اپنا تخلیقی گھر بنایا ،کئی سال پر مشتمل اس ڈیل میں ڈاکومنٹریز ،دستاویزی پروگراموں کی سیریز ،فیچر فلمز ،تحریری اسکرپٹس کے ذریعے کئے جانے والے شواور بچوں کے پروگرام شامل ہوں گے ۔ شاہی جوڑے کو شاہی زندگی ترک کرکے میڈیا کی نظروں سے دور رہنے کیلئے کیلی فورنیا منتقل ہوئے اب 6 ماہ ہوچکے ہیں،شاہی جوڑے نے کہا کہ ہماری زندگیاں ایک دوسرے کیلئے انڈیپنڈنٹ ہیں اور ایک جوڑے کی حیثیت سے ہمیں اس سے انسانی جذبے کی قوت ،حوصلہ اور ایک دوسرے سے رابطے کو سمجھنے کاموقع ملا ہے۔مختلف کمیونٹیزکے ساتھ ان کے ماحول میں ہمارے کام سے پوری دنیاکے مسائل کے بارے میں لوگوں میں آگہی پیداہوئی۔ہماری توجہ ایسے پروگراموں کی تیاری پر ہوگی جو معلوماتی بھی ہوں اور جن سے لوگوں میں امید پیداہو۔نئے والدین کی حیثیت سے فیملی کیلئے پر اثر پروگرام اور حقیقت کی آنکھ سے دیکھتے ہوئے بھرپور کہانیاں سنانا ہمارے لئے اہمیت رکھتے ہیں ،انھوں نے کہا کہ نیٹ فلیکس کے ساتھ کام کرنے پر ہمیں خوشی ہے اس بے مثال رسائی سے ہمیں پر اثر مواد سے لوگوں کو آگاہ کرنے کاموقع ملے گا۔ سارانڈوس نے کہا کہ نیٹ فلیکس شاہی جوڑے کے ساتھ کہانیاں سنانے کے حوالے سے بہت پرجوش ہے جس سے دنیا میں ہر جگہلوگوں ہم آہنگی اورمفاہمت میں اضافہ ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق اس حوالے تیاری کے مراحل میں موجود پراجیکٹس میں ایک تخلیقی نوعیت کی دستاویزی سیریز اور ایک اینی میٹڈ سیریز شامل ہے جو خواتین کو پسند آئے گی ،شاہی جوڑا نیٹ فلیکس کے لئے جس کمپنی کیلئے شو کرے گا اس پروڈکشن کمپنی کا نام ابھی ظاہر نہیں کیاگیاہے۔ڈیوک آف سسیکس کو فی الوقت پیرااولمپک گیمز سے متعلق ایک ڈاکومنٹری رائزنگ فوئنکس کی اسٹریمنگ سروس میں دیکھا جاسکتاہے،میگھن اس سے قبل ڈزنی کے ساتھ ایک ڈاکومنٹری ایلیفینٹ کی وضاحت کی ذمہ داری ادا کرچکی ہے ،اس ہفتے کیاجانا والا یہ اعلان شاہی گھرانے میں جوڑے کی زندگی کے حوالے سے لکھی گئی کتاب فائنڈنگ فریڈم کی اشاعت کے بعد سامنے آیا ہے ،سسیکس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس کتاب کیلئے جس میں سسیکس اور فیملی کے دیگر ارکان کے درمیان بڑھتے ہوئے ٹینشن کو اجاگر کیاگیاہے ان کاانٹرویو نہیں کیاگیا۔