چوہے کی کبوتر کو کھانے کی ناکام کوشش

September 05, 2020


نیویارک کی سڑک پر ایک چوہا اپنی بھوک مٹانے کے لیے ایک کبوتر کو منہ دباکر بھاگ نکلا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو مئی کے مہینے میں بنائی گئی تھی تاہم دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

نیو یارک کے بروکلین پارک میں فلمائی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چوہا کبوتر کو اپنے منہ میں دبائے ہوئے بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ کبوتر اس کے منہ سے نکلنے کی بھرپور کوشش میں ہے۔

ایسے میں وہاں سے گزرنے والے راہگیر نے یہ منظر دیکھا تو اس نے چوہے کو ایک راڈ سے مارنے کی کوشش کی۔

ایسے میں چوہا کبوتر کو چھوڑ کر بھاگ نکلا تاہم اس دوران دانتوں میں پھنسنے والا کبوتر زخمی ہوگیا۔