ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے: محمد سرور

September 06, 2020

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم ہر فورم پر پوری دنیا میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے۔

گورنر پنجاب نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں پاک افواج اور اپنے شہداء پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، عہد کرتے ہیں کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلاکر رہیں گے۔

گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ہم ہر فورم پر پوری دنیا میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے۔