• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی قیادت میں حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں: یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ یوم دفاع ملک و قوم کی خاطردشمن کا ڈٹ کرمقابلہ کرنے کا پیغام دیتا ہے، 6 ستمبرکو افواج پاکستان نے جرات اور بہادری کی عظیم داستان رقم کی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو کشمیریوں پر ظلم ڈھانے سے پہلے آج کا دن یاد کرلینا چاہیے۔

خیال رہے کہ پاکستانی قوم آج یوم دفاع بھرپور عزم کے ساتھ منا رہی ہے، پاک فوج نے یومِ دفاع اور شہدا کی مناسبت سے شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور دفاع وطن کا عزم کیا ہے۔

تازہ ترین