دوران پرواز ماسک نہ لگانے والے مسافروں پر جرمانہ

September 07, 2020

کینیڈا میں دوران پرواز فیس ماسک نہ پہننے کی وجہ سے دو مسافروں پر جرمانہ کر دیا گیا۔

فضائی مسافروں کے لیے لازمی قرار دیے گئے فیس ماسک کی پابندی نہ کرنے والے دو افراد پر ایک ایک ہزار ڈالرجرمانہ کیا گیا ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ کورونا پابندیوں کے دوران فضائی مسافروں کو فیس ماسک نہ پہننے پر کیا گیا یہ پہلا جرمانہ ہے۔

وفاقی احکامات کے تحت مسافروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ دوران پرواز اور طیارے سے اترنے کے بعد بھی فیس ماسک لازمی پہننیں گے۔