منڈی بہاء الدین: ڈنڈوں کے وار سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

September 09, 2020

پنجاب کے ضلع منڈی بہاء الدین میں ڈنڈوں کے وار سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

شہید کانسٹیبل نفری کے ہمراہ 2 بھائیوں میں جھگڑے کی اطلاع پر موقع پر پہنچا تھا۔

پولیس کے مطابق منڈی بہاء الدین کے علاقے سوہاوہ میں 2 بھائیوں کے درمیان جھگڑے کی اطلاع پر پولیس ٹیم پہنچی تھی جہاں ملزم نے اس پر مبینہ طور پر ڈنڈے سے حملہ کر دیا۔

اس دوران سر پر ڈنڈا لگنے سے کانسٹیبل وقاص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

سرجانی ٹاؤن کراچی میں پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک، اہلکار جاں بحق

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جاں بحق اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کر دی ہے۔

جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل وقاص کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔