سعودی عرب: محکمہ تعلیم کے افسران اور اہلکار کورونا کا شکار

September 11, 2020

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک کمشنری کے محکمہ تعلیم کے سربراہ اور سیکرٹری سمیت عملے کے متعدد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ریاض میں تعلیمی سال کے پہلے ہفتے میں مذکورہ کمشنری کے محکمہ تعلیم کو وقتی طور پر بند کر دیا گیا ہے، محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سربراہ اور سیکرٹری سمیت عملے کے متعدد افراد میں وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد پورے دفتر کو بند کر کے صفائی اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جا رہا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے والے افسران اور اہلکاروں کی صحت مستحکم ہے تاہم انہیں قرنطینہ کیا گیا ہے۔